• اکتوبر 26, 2021

کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر فضائی سفر پر پابندی کا آج سے اطلاق

اسلام آباد:  اٹھارہ سال سے زائد عمر کے افراد پر کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر فضائی سفر پر پابندی کا آج سے اطلاق ہو گیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے جاری ہدایت نامے کے مطابق بیرونی ممالک سے پاکستان سفر کرنے والے مسافروں کو 72 گھنٹے قبل کورونا پی سی آر ٹیسٹ لازمی کرانا ہو گا۔ ایئر پورٹس پر ریپڈ ٹیسٹ بھی لازمی ہوگا۔

ہدایت نامے کے مطابق بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کو موبائل ایپلی کیشن پاس ٹریک پر سفر سے قبل ڈیٹا درج کرانا ہوگا، اندرون ملک اور پاکستان سے باہر بغیر کورونا سرٹیفکیٹ سفر پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وزیر صحت یاسمین راشد کی زیر صدارت اجلاس، صوبہ بھرمیں ڈینگی صورتحال کا جائزہ

Read Next

پیپلز پارٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے