• اپریل 14, 2021

کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ چین سے آج پاکستان پہنچے گی

چین سے طیارہ 5 لاکھ کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچانے کے لیے روانہ ہو گیا ہے۔ 

سائینو فارم پاکستان کو کورونا ویکسین مرحلہ وار فراہم کرے گی، سائینو فارم ویکسین کے ہنگامی استعمال کا اجازت نامہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے پاس ہے۔

مستند ذرائع نے ہم نیوز کو یہ بھی بتایا کہ پاکستان کی چینی کمپنی کین سائینو سے ویکسین خریداری پر بات چیت جاری ہے۔

خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک بھرمیں واک ان کورونا ویکسینیشن کی سہولت آج سے دستیاب ہو گی۔

این سی او سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 70 سال اور اس سے زائد عمر کے شہریوں کو واک ان ویکسینیشن کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

70 برس یا اس سے زائد عمر کے ان شہریوں کو جنہوں نے پہلے رجسٹریشن کرالی ہے کو پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پرکورونا ویکسین لگانے کی اجازت دے دی ہے۔

این سی او سی نے 70 سال یا اسے زائد عمر کے شہریوں کو واک ان ویکسینیشن کی اجازت دے دی ہے۔

گزشتہ روز این سی او سی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ 70 سال یا اسے زائد عمر کے رجسٹرڈ شہری کل سے کسی بھی ویکسینیشن سینٹر میں جا کر بنا نمبر کے ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ویکسین لگوانے کے لیے قومی شناختی کارڈ کی ضرورت ہوگی جب کہ رجسٹریشن 1166 پر قومی شناختی کارڈ نمبر بھیج کر کرائی جاسکتی ہے۔

این سی او سی نے واضح کیا تھا کہ یہ طریقہ کار آزاد جموں و کشمیر اورگلگت بلتستان سمیت پورے ملک میں نافذ العمل ہوگا۔

پاکستان میں کووڈ-19 ویکسین لگانے کا عمل گزشتہ ماہ چین سے ویکسین کی پہلی کھیپ پہنچنے کے بعد شروع ہوا تھا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

لانگ مارچ پھر کبھی،پی ڈی ایم نے 26 مارچ والا لانگ مارچ ملتوی کرنے کا اعلان کردیا

Read Next

لاہور: سیکیورٹی اداروں کی کارروائی، 2 مبینہ دہشتگرد گرفتار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے