• اپریل 11, 2021

کورونا ویکسین میں فائیو جی مائیکروچپ کا سرکٹ شامل کرنیکی خبریں جعلی قرار

لاہور: ( ) کورونا وائرس پھیلنے ، ماسک، سینیٹائزر استعمال کرنے کے حوالے سے پہلے ہی مختلف قیاس آرائیاں کی جاچکی ہیں اور اب ایک بار پھر کورونا ویکسین کے بارے میں بے بنیاد خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔

عام طور پر جب کورونا وائرس سامنے آیا تو اسے ایک نظریے سے جڑے سازشی لوگوں نے فائیو جی ٹاورز سے منسوب کیا جس کی وجہ سے برطانیہ میں شہریوں نے کئی فائیو جی ٹاورز تباہ بھی کیے تھے۔

قیاس آرائیوں سے قبل یہ بھی کہا جارہا تھا کہ کورونا کی کوئی حقیقت نہیں ہے مگر جب وائرس نے زور پکڑا اور اس سے اموات ہوئیں تو سب کو اس پر یقین کرنا پڑا، بعد ازاں فیس ماسک اور سینیٹائزر استعمال کرنے کے حوالے سے بھی من گھڑت خبریں سامنے آئیں جن کا ماہرین نے نہ صرف نوٹس لیا بلکہ انہیں سختی سے مسترد کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ جھوٹی افواہوں پر کان نہ دھریں۔

کورونا ویکسین کے حوالے سے یہ بات مشہور کی گئی کہ اس میں ایک چپ شامل کی گئی ہے، جس شخص کو بھی ویکسین دی جائے گی یہ چپ اُس کے جسم میں داخل کردی جائے گی جس کے کئی مقاصد ہیں۔

اب اٹلی سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک سرکٹ بورڈ کی تصویر شیئر کرکے دعویٰ کیاکہ یہ اُس 5 جی مائیکروچپ‘ کا سرکٹ ہے جو کورونا ویکسین میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹویٹر صارف نے یہ بتانے کی کوشش کی کہ جو لوگ ویکسین لگوائیں گے اُن کے جسم میں یہ چپ ڈال دی جائے گی اور پھر انہیں فائیو جی ٹیکنالوجی کی مدد سے قابو کیا جائے گا۔

انٹرنیٹ پر یہ ٹویٹ بہت تیزی سے وائرل ہوا اور لوگوں نے بغیر تصدیق کے نہ صرف اس پر یقین کیا بلکہ وہ دھڑا دھڑ ری ٹویٹ بھی کرنے لگے۔ اب تک اس تصویر کو سیکڑوں لوگ آگے بھیج چکے ہیں۔

اٹلی سے تعلق رکھنے والے سافٹ ویئر انجینئر نے اس تصویر کی حقیقت سب کے سامنے بیان کی اور سازشی نظریے کا پردہ فاش کیا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ سرکٹ دراصل الیکٹریکل گٹار کا پیڈل ہے، جسے ہر الیکٹرک گٹار کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔

انہوں نے ازراہ مذاق لکھا کہ یہ گٹار پیڈل درحقیقت برقی سرکٹ ہے، مجھے یقین ہے کہ اسے کوویڈ ویکسین میں رکھنا ایک زبردست خیال ہوگا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وزیراعظم کا ہزارہ برادری پر بلیک میلنگ کا الزام شرمناک ہے: مولا بخش چانڈیو

Read Next

اسامہ ستی قتل کیس میں ملوث پانچ اہلکار پولیس سروس سے برطرف

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے