• اپریل 18, 2021

کورونا ویکسین ایوان صدر پہنچ گئی

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے اسلام آباد میں کورونا کی ویکسین لگوالی۔

صدرمملکت عارف علوی اہلیہ  بیگم ثمینہ عارف علوی  کے ہمراہ کورونا  کی ویکسین لگوانے ویکسینیشن مرکز ترلائی پہنچے، جہاں دونوں کو کورونا کی ویکسین لگوائی گئی۔

اس موقع پر صدر مملکت کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں اشرافیہ نے لائن توڑ کر ویکسین لگوائی، پاکستان میں عمر کے حساب سے اپنی باری پر ویکسین لگائی جارہی ہے، میں نے 1166 پر رجسٹر کیا اور نمبر آنے پر ویکسین لگوائی۔

 صدر مملکت کا کہنا تھا کہ حکومت نے ویکسینیشن کا  آسان اور بہترین نظام بنایا ہے، ویکسین ملنے کے باوجود احتیاط جاری رکھیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

الیکشن کمشنر پر عدم اعتماد،حکومت نے استعفیٰ مانگ لیا

Read Next

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے