• ستمبر 26, 2021

کورونا وبا نے دنیا بھر میں مسائل پیدا کئے، غذائی قلت بڑا چیلنج: وزیراعظم

اسلام آباد:  وزیراعظم نے کہا ہے کہ کورونا وبا نے دنیا بھر میں مسائل پیدا کئے، ترقی پذیر ملکوں کیلئے غذائی قلت سب سے بڑا چیلنج ہے، دنیا بھر میں ماحولیاتی تبدیلی، غربت اور غذائی عدم تحفظ کے چیلنجز بھی درپیش ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے چین میں منعقدہ فورم سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے معیشت عالمی سطح پر متاثر ہوئی، چین ترقی پذیر ممالک کیلئے رول ماڈل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے زمینوں کو بنجر ہونے سے بچایا جاسکتا ہے، حساس پروگرام نے کورونا کے مسائل حل کرنے میں مدد دی، ہم صاف اور سرسبز پاکستان کی جانب بڑھ رہے ہیں، ہم بلین ٹری منصوبے کے تحت ایک ارب درخت لگا چکے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پاکپتن : علم کے حصول کیلئے گھر چھوڑنے والے غریب خاندان کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب نے امدادی رقم جاری کر دی

Read Next

‘اشرف غنی نے عمران خان کی تجویز نہیں مانی، آج حالات سب کے سامنے ہیں’

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے