• جنوری 24, 2021

کورونا وبا: آئندہ 4 سے 6 مہینے میں کیا ہونے والا ہے؟ بل گیٹس کی نئی پیش گوئی

واشنگٹن: مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے دنیا کو متنبہ کیا ہے کہ آئندہ چار سے چھ مہینے کوروناوائرس کے حوالے سے بدترین ثابت ہوسکتے ہیں۔ غیرملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بل گیٹس نے پیش گوئی کی کہ آئندہ مہینوں میں وبا سے متعلق شدت دیکھی جاسکتی ہے، امریکی انسٹیٹوٹ فار ہیلتھ میٹرکس اینڈ ایولوشن نے 2 لاکھ اضافی اموات کا خدشہ ظاہر کیا ہے، لیکن اگر اہم احتیاطی تدابیر اپنائیں اور سماجی فاصلوں سمیت دیگر اقدامات اٹھائیں تو اموات کم کی جاسکتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مائیکروسافٹ کے بانی کی یہ پیش گوئی نئی نہیں بلکہ اس سے قبل وہ متعدد بار کورونا کے حوالے اپنے خالات کا اظہار کرچکے ہیں۔ بل گیٹس نے یہ رواں ہفتے پیش گوئی کی تھی کہ 2021 کے موسم بہار سے امریکا میں حالات میں بہتری آنے لگے گی، موسم بہار میں کیسز کی تعداد میں ڈرامائی کمی آسکتی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تحریری استعفیٰ چیئرمین سیکریٹریٹ میں جمع کرا دیا

Read Next

بحرین میں‌ کس کمپنی کی کرونا ویکسین استعمال کی جائے گی؟ اعلان ہوگیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے