• اپریل 14, 2021

کورونا وباء، پاکستان میں مزید 46 اموات

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 46 اموات اور 2 ہزار 338 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 476 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 2 ہزار 536 ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 19 ہزار 764 ہے۔ 5 لاکھ 69 ہزار 296 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار 732 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 453، خیبر پختونخوا 2 ہزار 147، اسلام آباد میں 522، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 202 اور آزاد کشمیر میں 317 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 47 ہزار 365، خیبر پختونخوا 75 ہزار 357، سندھ 2 لاکھ 60 ہزار 959،  پنجاب میں ایک لاکھ 83 ہزار 815، بلوچستان 19 ہزار 188، آزاد کشمیر 10 ہزار 892 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 960 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں60 سال سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔

ویکسینیشن کے پہلے مرحلے کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جائے گی

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کورونا وائرس: دنیا بھر میں 11 کروڑ 96 لاکھ سے زائد افراد متاثر

Read Next

ایک ہفتے کے دوران 26 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، ادارہ شماریات

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے