• اکتوبر 26, 2021

کورونا وائرس: 24 گھنٹے کے دوران مزید 63 اموات، 2512 نئے کیسز رپورٹ

کورونا وائرس سے 63 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 27 ہزار 135 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 21 ہزار 261 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 512 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 20 ہزار 615، سندھ میں 4 لاکھ 49 ہزار 349، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 70 ہزار 738، بلوچستان میں 32 ہزار 722، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 232، اسلام آباد میں ایک لاکھ 3 ہزار 923 جبکہ آزاد کشمیر میں 33 ہزار 682 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 87 لاکھ 97 ہزار 433 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار 77 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 29 ہزار 562 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 117 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 63 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 27 ہزار 135 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 365، سندھ میں 7 ہزار 243، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 374، اسلام آباد میں 899، بلوچستان میں 344، گلگت بلتستان میں 182 اور آزاد کشمیر میں 728 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سام سنگ نے اپنے صارفین کے لئے بڑے تحفے کا اعلان کردیا

Read Next

بجلی بلوں میں 35 فیصد تک ایڈوانس انکم ٹیکس کا نفاذ بے رحمی ہے: حمزہ شہباز

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے