• نومبر 29, 2020

کورونا وائرس کے وار جاری: 24 گھنٹوں کے دوران مزید 23 افراد دم توڑ گئے

اسلام آباد: کورونا وائرس سے 23 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 7 ہزار ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 46 ہزار 476 ہوگئی۔

ملک بھر میں اب تک 47 لاکھ 41 ہزار 507 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 ہزار 904 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 19 ہزار 431 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 52 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 23 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 7 ہزار ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 420، سندھ میں 2 ہزار 687، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 290، اسلام آباد میں 244، بلوچستان میں 154، گلگت بلتستان میں 93 اور آزاد کشمیر میں 112 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

غریبوں کے نام پر لاکھوں ہڑپ ،میرا پر فراڈ کا الزام لگ گیا

Read Next

پورے ملک میں “گو نیازی گو” کا نعرہ لگ چکا ہے،مریم نواز

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے