• ستمبر 20, 2021

کورونا وائرس کےپیش نظرپاک ویسٹ انڈیزکےدرمیان ٹی ٹونٹی سیریزری شیڈول

بارباڈوس: عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کو ری شیڈول کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پانچ ٹی ٹونٹی میچز کی بجائے اب چار میچز کھیلے جائینگے۔ سیریز کا آغاز 27 کی بجائے 28 جولائی کو ہوگا۔

پہلا ٹی ٹونٹی میچ 28 جولائی کو بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔ 27 جولائی کو ہونے والا ٹی ٹونٹی میچ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

ویسٹ انڈیز سکواڈ میں کوویڈ کیس سامنے آنے کے بعد آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کا دوسرا ون ڈے میچ معطل ہونے کے باعث سیریز ری شیڈول کی گئی۔

دوسرا، تیسرا اور چوتھا ٹی ٹونٹی میچ شیڈول کے مطابق ہوگا۔ قومی ٹی ٹونٹی ٹیم پہلے ہی بارباڈوس میں اپنی ٹریننگ کر رہی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

افغان فوج کی درخواست پر طالبان پر بمباری تیز کر دی: امریکی جنرل

Read Next

قومی کرکٹ ٹیم کے برج ٹاؤن میں ٹریننگ سیشن کا آغاز

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے