• جولائی 6, 2022

کورونا وائرس کی مہلک قسم اومی کرون سعودی عرب پہنچ گئی

جدہ : کورونا وائرس کی مہلک قسم “اومی کرون “سعودی عرب تک پہنچ گئی۔

خبرایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں “اومی کرون “وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی ہے اورشمالی افریقی ملک سے آنے والے مسافر میں کورونا کی نئی قسم کی تصدیق کی گئی۔

عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ اومی کرون وائرس سے متاثرہ شخص اور اس کے ساتھ رابطے میں رہنے والے افراد کو بھی قرنطینہ کردیا گیاہے۔

سعودی وزارت صحت کا کہنا ہےکہ وائرس کی نئی قسم سےمتعلق قائم کمیٹی مسلسل کام کررہی ہے اور سعودی عرب آنے والے مسافروں کی نگرانی جاری ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پائلٹ کے جعلی لائسنس کے معاملے پر پاکستان نے برطانیہ کی خدمات حاصل کر لیں

Read Next

انتونیو گوتریس کی جنوبی افریقہ اور ہمسایہ ممالک پر سفری پابندیوں کی شدید مذمت

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔