• اکتوبر 25, 2020

کورونا وائرس کو جلد کچل دوں گا، جوبائیڈن امریکی عظمت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں: ٹرمپ

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس میں ریپبلکنز نیشنل کنونشن میں صدر ٹرمپ نے اختتامی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت جلد وائرس کو کچل دیں گے۔ جو بائیڈن امریکی عظمت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، کنونشن کے آخر میں آتش بازی اور محفل موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر جوبائیڈن وائٹ ہاؤس میں آ گئے تو وہ امریکی خواب چکناچور کر دیں گے، امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ان کے مخالفین امریکی عظمت کے لیے تباہ کن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد کورونا وائرس کو کچل دیں گے۔ امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن کو تبدیل کر دیا۔ کنونشن کے آخر میں آتش بازی اور محفل موسیقی کا اہتمام بھی کیا گیا جبکہ کنونشن میں ٹرمپ فیملی کے علاوہ دیگر اہم پارٹی ارکان نے شرکت کی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

لاہور میں موسلا دھار بارش نے انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا

Read Next

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے بیماری کے سبب استعفی دے دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے