• نومبر 27, 2020

کورونا وائرس نے بنگالی اداکار سومترا چٹرجی کی جان لے لی

ممبئی: کورونا وائرس کے شکار ہونے والے بنگالی اداکار سومترا چٹرجی 85 سال کی عمر میں اس دُنیا سے کوچ کر گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سومترا چٹرجی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر اُنہیں 6 اکتوبر کو کولکتہ کے ایک ہسپتال میں داخل کیا گیاجہاں اُن کا علاج جاری تھا،اس وقت اُن کی طبیعت مستحکم تھی لیکن چندروزسے اُن کی حالت خراب ہوتی گئی اور ڈاکٹروں نے واضح طورپر کہہ دیاتھاکہ کوئی معجزہ ہی اب اداکار کو بچا سکتا ہے۔ سومترا چٹرجی نے 1959 میں بنگالی فلمی دُنیا میں قدم رکھا تھا اور اُن کی پہلی فلم سے ہی اُنہیں کافی شہرت حاصل ہوئی تھی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

حارث رؤف نے شاہد آفریدی کو صفر پر آؤٹ کر کے ہاتھ جوڑ دئیے

Read Next

بولڈ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا صارفین کو ’’ہضم ‘‘نہ ہوسکا، سائرہ یوسف پر تنقید

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے