• جون 14, 2021

کورونا وائرس مزید 75 جانیں لے گیا، 24 گھنٹے میں 2726 نئے مریض رپورٹ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے 75 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 20 ہزار 540 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 11 ہزار 302 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 726 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 37 ہزار 73، سندھ میں 3 لاکھ 13 ہزار 59، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 31 ہزار 27، بلوچستان میں 24 ہزار 823، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 533، اسلام آباد میں 80 ہزار 779 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 8 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 30 لاکھ 6 ہزار 326 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 62 ہزار 706 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 31 ہزار 744 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 109 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 75 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 20 ہزار 540 ہوگئی۔ پنجاب میں 9 ہزار 899، سندھ میں 4 ہزار 966، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 9، اسلام آباد میں 751، بلوچستان میں 273، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 535 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ون ڈے رینکنگ، بابر اعظم کی پہلی، ویرات کوہلی کی دوسری پوزیشن برقرار

Read Next

نائیجریا: دریا میں کشتی ڈوبنے سے 150 سے زائد افراد لاپتہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے