• جولائی 28, 2021

کورونا وائرس سے مزید 46 افراد کا انتقال، 24 گھنٹے کے دوران 1119 نئے مریض

اسلام آباد: کورونا وائرس سے 46 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 21 ہزار 874 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 45 ہزار 184 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 119 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 44 ہزار 474، سندھ میں 3 لاکھ 29 ہزار 279، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 36 ہزار 474، بلوچستان میں 26 ہزار 409، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 745، اسلام آباد میں 82 ہزار 253 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 844 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 39 لاکھ 71 ہزار 689 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 196 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 87 ہزار 95 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 494 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 46 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 21 ہزار 874 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 586، سندھ میں 5 ہزار 292، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 247، اسلام آباد میں 773، بلوچستان میں 297، گلگت بلتستان میں 108 اور آزاد کشمیر میں 571 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

لاہور پاکستان کا دل، ترقیاتی منصوبوں کیلئے 28 ارب روپے مختص: عثمان بزدار

Read Next

ایران میں صدارتی انتخابات کل ہوں گے، تین امیدوار دستبردار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے