• جنوری 20, 2022

کورونا وائرس سے مزید 370 افراد متاثر، 4 مریض زندگی کی بازی ہار گئے

اسلام آباد: ملک میں کورونا کے وار جاری ہیں، گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 4 افراد جاں بحق، 370 مرض میں مبتلا ہو گئے۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 843 ہو گئی ہے جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 9 ہزار 292 ہے۔ ملک میں 12لاکھ 89 ہزار 913افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔ 12 لاکھ 51 ہزار 778افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 370 نئے مریض رپورٹ ہوئے، پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح صفر اعشاریہ آٹھ دو فیصد ریکارڈ کی گئی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پنجاب اور خیبر پی کے میں دھند کا بسیرا، موٹر وے مختلف مقامات سے بند، پروازیں متاثر

Read Next

آئندہ 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے