• جنوری 17, 2022

کورونا وائرس سے مزید 3 افراد جان کی بازی ہار گئے، 250 نئے کیسز رپورٹ

لاہور: کورونا وائرس سے مزید 3 افراد جان کی بازی ہار گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 250 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 839 ہو گئی ہے جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 9 ہزار 120 ہے۔ ملک میں 12 لاکھ 89 ہزار 543 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔ 12 لاکھ 51 ہزار 584 افراد صحت یاب ہوئے۔

اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 250 نئے مریض رپورٹ ہوئے، پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح صفر اعشاریہ چھ سات ریکارڈ کی گئی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

دہشتگردوں کا پاک ایران سرحد پر سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ، لانس نائیک شہید

Read Next

کالعدم ٹی ٹی پی کیساتھ مذاکرات سے متعلق حکومت غلطی نہ کرے: بلاول

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے