• اکتوبر 7, 2022

کورونا وائرس سے مزید 22 افراد دم توڑ گئے، 24 گھنٹوں میں 765 نئے مریض

اسلام آباد:  کورونا کی پانچویں لہر کے وار کم ہونے لگے۔ ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ دو تین فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 22 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 30 ہزار 218 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 10 ہزار 986 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 765 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 5 لاکھ ایک ہزار 758، سندھ میں 5 لاکھ 68 ہزار 635، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 16 ہزار 273، بلوچستان میں 35 ہزار 352، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 512، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 442 جبکہ آزاد کشمیر میں 43 ہزار 14 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 64 لاکھ 98 ہزار 814 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 ہزار 296 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 14 لاکھ 45 ہزار 225 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 981 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 22 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 30 ہزار 218 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 504، سندھ میں 8 ہزار 73، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 274، اسلام آباد میں ایک ہزار 14، بلوچستان میں 375، گلگت بلتستان میں 190 اور آزاد کشمیر میں 788 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

مارچ کے اسلام آباد پہنچنے تک بے شمار معجزات پیش آئینگے: یوسف گیلانی

Read Next

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو شکست دیدی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔