• جنوری 17, 2022

کورونا نے 24 گھنٹے کے دوران مزید 8 زندگیاں نگل لیں، 377 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: کورونا وائرس سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 745 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 85 ہزار 631 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 377 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 240، سندھ میں 4 لاکھ 76 ہزار 17، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار 146، بلوچستان میں 33 ہزار 488، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 412، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 765 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 563 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 20 لاکھ 72 ہزار 293 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 137 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 42 ہزار 718 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 904 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 8 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 745 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 28، سندھ میں 7 ہزار 622، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 851، اسلام آباد میں 956، بلوچستان میں 360، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 742 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

Awam Ki Soch With Musharraf Yasin I A1Tv | 01 December 2021

Read Next

پنجاب میں اسموگ: لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس مجموعی طور پر 356 پر پہنچ گیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے