• جولائی 30, 2021

کورونا نے پھر زور پکڑ لیا، 24 گھنٹے کے دوران 2327 نئے مریضوں کا اضافہ

اسلام آباد:  کورونا وائرس سے 31 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار 720 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 83 ہزار 719 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 327 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 49 ہزار 475، سندھ میں 3 لاکھ 52 ہزار 472، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 39 ہزار 960، بلوچستان میں 28 ہزار 704، گلگت بلتستان میں 7 ہزار 210، اسلام آباد میں 84 ہزار 266 جبکہ آزاد کشمیر میں 21 ہزار 632 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 52 لاکھ 86 ہزار 475 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 690 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 17 ہزار 329 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 388 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 31 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 720 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 856، سندھ میں 5 ہزار 672، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 377، اسلام آباد میں 787، بلوچستان میں 318، گلگت بلتستان میں 113 اور آزاد کشمیر میں 597 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وفاقی حکومت نے فی لٹر پٹرول کی قیمت میں 5.40 روپے کا اضافہ کر دیا

Read Next

جرمنی میں طوفانی بارشیں، مختلف حادثات میں 33 افراد ہلاک

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے