• ستمبر 23, 2021

کورونا نے پھر زور پکڑ لیا، 24 گھنٹے کے دوران 4119 نئے مریضوں کا اضافہ

اسلام آباد:  کورونا وائرس سے 44 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 23 ہزار 133 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 15 ہزار 827 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 119 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 54 ہزار 312، سندھ میں 3 لاکھ 71 ہزار 762، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 42 ہزار 400، بلوچستان میں 29 ہزار 861، گلگت بلتستان میں 7 ہزار 896، اسلام آباد میں 86 ہزار 226 جبکہ آزاد کشمیر میں 23 ہزار 370 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 58 لاکھ 18 ہزار 764 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 ہزار 291 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 35 ہزار 742 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 898 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 44 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 23 ہزار 133 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 978، سندھ میں 5 ہزار 860، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 428، اسلام آباد میں 796، بلوچستان میں 326، گلگت بلتستان میں 127 اور آزاد کشمیر میں 618 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

‘افغان جنگ سے پاکستان کا کوئی واسطہ نہیں، کسی تنازع کا حصہ بھی نہیں بن سکتے’

Read Next

امریکا کا عراق میں اپنا جنگی مشن ختم کرنے کا اعلان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے