• جنوری 24, 2021

کورونا نے ایک اور مسیحا کی جان لے لی، خیبر پختونخوا میں ڈاکٹر کا انتقال

پشاور: فرنٹ لائن پر لڑنے والے مسیحا کورونا وبا کےنشانے پر، خیبرپختونخوا میں ایک اور ڈاکٹر جان کی بازی ہار گئے، صوبہ میں جاں بحق ڈاکٹرز کی تعداد 37 ہوگئی۔

کورونا سے متاثر ڈاکٹر مظفر سیدو ٹیچنگ ہسپتال سوات میں زیر علاج تھے، وہ گزشتہ ایک ہفتے سے آئی سی یو وارڈ میں داخل تھے جو آج صبح دم توڑ گئے۔ ڈاکٹر مظفر سول ہسپتال بری کوٹ میں بطور میڈیکل آفیسر ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 83 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 9 ہزار 164 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 51 ہزار 494 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 972 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 30 ہزار 122، سندھ میں 2 لاکھ ایک ہزار 80، خیبر پختونخوا میں 54 ہزار 21، بلوچستان میں 17 ہزار 868، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 810، اسلام آباد میں 35 ہزار 700 جبکہ آزاد کشمیر میں 7 ہزار 893 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 62 لاکھ 16 ہزار 60 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 171 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 99 ہزار 852 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 447 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 83 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار 164 ہوگئی۔ پنجاب میں 3 ہزار 522، سندھ میں 3 ہزار 270، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 511، اسلام آباد میں 385، بلوچستان میں 177، گلگت بلتستان میں 99 اور آزاد کشمیر میں 200 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

حیدرآباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ 24.59 فیصد ریکارڈ: این سی او سی

Read Next

سٹاک ایکسچینج کی بہترین پرفارمنس پی ڈی ایم بیانیے کی موت ثابت ہوئی: شہباز گل

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے