• جون 22, 2021

کورونا میں مبتلا بشریٰ انصاری کی بہن کیلئے دعائے صحت کی اپیل

لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری اور اسما عباس کی بہن اداکارہ سنبل شاہد عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہیں جس کے باعث ان کی حالت تشویشناک ہو گئی ہے۔ 

سنبل شاہد کو بگڑتی صحت کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا۔

اداکارہ اسما عباس نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی بہن سنبل شاہد کی صحت کے لیے دعا کریں کیونکہ ان کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی میں بھی کورونا کی تشخیص

قبل ازیں بشریٰ انصاری نے اپنی بہن کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

اُنہوں نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ سنبل شاہد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کی بہن سنبل شاہد عالمی وبا کورونا وائرس سے جنگ لڑ رہی ہیں۔

بشریٰ انصاری نے مداحوں سے دُعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’براہِ کرم! میری بہن کی جلد صحتیابی کے لیے دُعا کریں، چار چاند سلامت رہیں آمین۔‘

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

شہبازشریف کی درخواست ضمانت منظور

Read Next

خفیہ ایجنسی ایم آئی5کاانسٹاگرام اکاؤنٹ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے