• جولائی 6, 2022

کورونا مزید 9 افراد کی جان لے گیا، چوبیس گھنٹے کے دوران 313 نئے مریض

اسلام آباد: کورونا وائرس سے 9 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 812 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 88 ہزار 366 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 313 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 747، سندھ میں 4 لاکھ 77 ہزار 466، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار 564، بلوچستان میں 33 ہزار 522، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 425، اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 42 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 600 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 24 لاکھ 28 ہزار 325 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 978 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 50 ہزار 69 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 758 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 9 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 812 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 48، سندھ میں 7 ہزار 631، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 879، اسلام آباد میں 962، بلوچستان میں 363، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 743 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وزیراعظم عمران خان آج گرین لائن بس سروس کا افتتاح کریں گے

Read Next

انسانی حقوق کا تحفظ اور آئین کی بالا دستی تحریک انصاف کا نصب العین: عثمان بزدار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔