• مئی 26, 2022

کورونا مزید 37 افراد کی جان لے گیا، چوبیس گھنٹے کے دوران 2799 نئے مریض

اسلام آباد:  ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح پانچ اعشاریہ تین چار فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 37 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 799 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 90 ہزار 103، سندھ میں 5 لاکھ 53 ہزار 112، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 4 ہزار 84، بلوچستان میں 34 ہزار 853، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 945، اسلام آباد میں ایک لاکھ 31 ہزار 987 جبکہ آزاد کشمیر میں 40 ہزار 826 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 54 لاکھ 75 ہزار 293 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 ہزار 327 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 13 لاکھ 49 ہزار 189 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 668 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 37 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 553 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 267، سندھ میں 7 ہزار 906، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 65، اسلام آباد میں 990، بلوچستان میں 372، گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں 764 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

کی تعداد 29 ہزار 553 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 65 ہزار 910 ہوگئی۔

Read Previous

‘کابینہ اجلاس منسوخ: وزیراعظم، آرمی چیف آج کا دن جوانوں کیساتھ گزاریں گے’

Read Next

پاک آسٹریلیا سیریز،قومی اسکواڈمیں کون ان کون آوٹ؟

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔