• اکتوبر 7, 2022

کورونا مزید 33 افراد کی جان لے گیا، چوبیس گھنٹے کے دوران 2400 نئے مریض

اسلام آباد:  ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح چار اعشاریہ نو دو فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 33 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 950 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 96 ہزار 693 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 400 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 97 ہزار 820، سندھ میں 5 لاکھ 62 ہزار 597، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 13 ہزار 762، بلوچستان میں 35 ہزار 187، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 285، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار 613 جبکہ آزاد کشمیر میں 42 ہزار 429 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 59 لاکھ 97 ہزار 179 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 744 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 13 لاکھ 96 ہزار 218 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 496 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 33 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 950 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 418، سندھ میں 8 ہزار 13، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 177، اسلام آباد میں ایک ہزار 2، بلوچستان میں 371، گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں 780 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان:ٹیسٹ اسکواڈ کا تربیتی کیمپ آج سےشروع ہوگا

Read Next

اسرائیل کی پھر علاقائی دہشتگردی، شام پر میزائل داغ دیئے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔