• دسمبر 1, 2021

کورونا مزید 10 افراد کی جان لے گیا، چوبیس گھنٹے کے دوران 270 نئے مریض

اسلام آباد: کورونا وائرس سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 628 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 80 ہزار 362 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 270 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار 68، سندھ میں 4 لاکھ 73 ہزار 293، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار 276، بلوچستان میں 33 ہزار 422، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 403، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 383 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 517 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 14 لاکھ 84 ہزار 466 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 ہزار 6 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 29 ہزار 347 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 85 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 10 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 628 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 984، سندھ میں 7 ہزار 605، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 805، اسلام آباد میں 949، بلوچستان میں 358، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 741 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اہم قانون سازی کا حکومتی مشن: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا

Read Next

آذربائیجان کیساتھ ایک بار پھر سرحدی کشیدگی،15آرمینین فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے