• جنوری 22, 2021

کورونا مثبت کیسز میں کراچی پہلے نمبر پر، شرح 13.01 فیصد ہوگئی: این سی او سی

اسلام آباد: این سی او سی کے مطابق کورونا مثبت کیسز میں کراچی پہلے نمبر پر جہاں مثبت کیسز کی شرح 13.01 فیصد ہوگئی۔ لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 9.49 فیصد جبکہ میرپور میں 8.47 فیصد ہے۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 62 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 9 ہزار 392 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 58 ہزار 968 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 792 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 31 ہزار 933، سندھ میں 2 لاکھ 4 ہزار 840، خیبر پختونخوا میں 55 ہزار 183، بلوچستان میں 17 ہزار 926، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 827، اسلام آباد میں 36 ہزار 257 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 63 لاکھ 36 ہزار 113 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 772 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 9 ہزار 85 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 403 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 62 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار 392 ہوگئی۔ پنجاب میں 3 ہزار 638، سندھ میں 3 ہزار 333، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 546، اسلام آباد میں 391، بلوچستان میں 179، گلگت بلتستان میں 99 اور آزاد کشمیر میں 206 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ملک میں کورونا کا پھیلاؤ تشویشناک، 24 گھنٹے کے دوران 62 اموات، 1792 نئے مریض

Read Next

پاکستان مسلم لیگ نون کی سینیٹر کلثوم پروین کورونا کے باعث انتقال کرگئیں

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے