• جولائی 28, 2021

کورونا سے مزید 39 افراد جاں بحق، ایکٹو کیسز کی تعداد 33 ہزار سے تجاوز کر گئی

اسلام آباد:  کورونا سے چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 39 افراد انتقال کر گئے، پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 33 ہزار 5 ہے۔

جان لیوا وائرس کے حملے جاری، ملک بھر میں مزید 39 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 73 ہو گئی، مثبت کیسز
کی شرح 2 اعشاریہ صفر چار ریکارڈ کی گئی۔

این اسی او سی کے مطابق پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 33 ہزار 5 ہے، مجموعی کیسز کی تعداد 9لاکھ 50ہزار 768ہو گئی ہے۔ 930 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد8 لاکھ 95 ہزار 690 ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق پنجاب میں 3 لاکھ 45 ہزار 251، سندھ میں 3لاکھ 33 ہزار 194، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 37ہزار 247، اسلام آباد میں 82 ہزار 431 جبکہ بلوچستان میں 26 ہزار 776 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 20ہزار 19 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 850 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اپوزیشن بکھرا ہوا گروہ، اگلے 5 سال بھی تحریک انصاف کے ہیں: فواد چودھری

Read Next

پی ایس ایل 6: پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے