• مئی 26, 2022

کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری، مزید 4 افراد جاں بحق، 493 نئے کیسز رپورٹ

لاہور:  کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید چار افراد جاں بحق، 493 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد تیس ہزار تین سو سترہ ہو گئی ہے جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد سترہ ہزار پانچ سو سترہ ہے ۔ ملک میں پندرہ لاکھ بیس ہزار ایک سو بیس افراد متاثر ہوئے ،چودہ لاکھ بہتر ہزار دو سو اکانوے مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق 493 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ چار دو فیصد ریکارڈ کی گئی۔

Read Previous

قذافی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

Read Next

کبریٰ نے گانوں میں عورت کی ظاہری خوبصورتی کی تعریف پر سوال اٹھادیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔