• اکتوبر 22, 2021

کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، 24 گھنٹوں میں مزید 50 افراد انتقال کر گئے

اسلام آباد: کورونا وائرس سے 50 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 27 ہزار 789 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 34 ہزار 828 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 233 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 26 ہزار 639، سندھ میں 4 لاکھ 53 ہزار 858، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 72 ہزار 498، بلوچستان میں 32 ہزار 828، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 286، اسلام آباد میں ایک لاکھ 4 ہزار 764 جبکہ آزاد کشمیر میں 33 ہزار 955 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 91 لاکھ 2 ہزار 117 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 ہزار 788 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 46 ہزار 394 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 409 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 50 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 27 ہزار 482 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 514، سندھ میں 7 ہزار 316، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 480، اسلام آباد میں 909، بلوچستان میں 345، گلگت بلتستان میں 184 اور آزاد کشمیر میں 734 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ملتان: موٹر سائیکل سوار میاں بیوی گڑھے میں گر گئے، زخمی حالت میں اسپتال منتقل

Read Next

وزیراعظم عمران خان 27 ستمبر کو کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے