• ستمبر 26, 2022

کورونا سے اموات میں کمی، سات افراد جاں بحق، 755 نئے کیسز رپورٹ

لاہور:  کورونا سے اموات میں کمی آنے لگی، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سات افراد جاں بحق ہوئے ، ملک بھر میں 755 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد تیس ہزار دو سو پینسٹھ ہو گئی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد اُنتیس ہزار چھ سو گیارہ ہے ۔ ملک میں پندرہ لاکھ چودہ ہزار دو سو اٹھاون افراد کورونا سے متاثر ہوئے ،چودہ لاکھ چون ہزار تین سو بیاسی مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

 اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سات سو پچپن نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح دو فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پیپلز پارٹی لانگ مارچ ، قافلےلاہورپہنچ گئے، ناصر باغ میں جلسے کی تیاریاں مکمل

Read Next

روس کا پشاور دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔