• اکتوبر 24, 2020

کورونا سے امریکا میں حالات بہتر ہونے سے پہلے مزید بد تر ہونگے: ٹرمپ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تسلیم کیا ہے کہ کورونا وبا سے ملک میں حالات بہتر ہونے سے پہلے مزید بد تر ہوں گے۔

وائٹ ہاوس میں بغیر ماسک لگائے پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ماسک پہنیں کیوں کہ وہ بھی اب ماسک اپنے ساتھ رکھتے ہیں۔

ملک میں سب اچھا ہے کی تصویر پیش کرنے والے صدر ٹرمپ نے اس بار کورونا بریفنگ میں اپنے مشیر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کو نہیں بلایا جس پر ٹرمپ نے کہا کہ ان کی پرفارمنس کا اندازہ اس بات سے نہ لگایا جائے کہ وبا سے نمٹنے کے لیے ان کا طریقہ کیا تھا۔

دوسری جانب امریکا کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول نے تسلیم کیا ہے کہ ملک میں کورونا کا شکار افراد کی اصل تعداد رپورٹ کیے گئے کیسز سے کم سے کم 13 گنا زیادہ ہے۔

نیویارک، کیلی فورنیا، فلوریڈا، ٹیکساس اور نیوجرسی سب سے زیادہ متاثر ہیں جب کہ 50 روز بعد ملک میں پھر سے روزانہ ایک ہزارافراد کی اموات بھی ہونے لگی ہیں اور  صرف کیلی فورنیا میں بیماروں کی تعداد 4 لاکھ تک پہنچ گئی ہے تاہم کورونا بیماری کے خلاف ابھی تک ویکسین تیار نہیں کی گئی ہے۔

امریکی حکام نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ دو مشتبہ ہیکرز نے امریکا میں تیارکی جانیوالی ویکسین کا ڈیٹا چین کے لیے چرانے کی کوشش کی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

نبیل قریشی کا ‘لیاری گینگ وار’ پر ویب سیریز بنانےکا اعلان

Read Next

امریکا کا چینی ہیکرز پر کووڈ 19 کی ویکسین چوری کا الزام

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے