• جولائی 31, 2021

کورونا: بابا فریدؒ کا مزار زائرین کیلئے بند

پاکپتن میں کورونا کیسز میں اضافہ کے باعث دربار بابا فرید زائرین کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ 

محکمہ اوقاف کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دربار کے داخلی راستوں کو بھی زائرین کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 15اپریل تک دربار پر زائرین کو حاضری دینے کی اجازت نہیں ہو گی۔

محکمہ اوقاف کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دربار بابا فرید کی مسجد میں ایس او پیز کے تحت پانچ وقت کی نماز ادا کی جائے گی۔

خیال رہے کہ عالمی و با قرار دیے جانے والے کورونا کیسز میں اضافے کے باعث شہر کے مزید 16 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق اس ضمن میں سیکریٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے باقاعدہ مراسلہ جاری کردیا ہے۔

جاری کردہ مراسلے کے تحت کینٹ 5 اور داتا گنج بخش ٹاؤن کے دو علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

سرکاری مراسلے کے تحت نشترٹاؤن 3 اورسمن آبادکے چار علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ ہو گا جب کہ شالیمارٹاؤن ایک اور واہگہ ٹاؤن کے دو علاقوں میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے شام کو کہا گیا تھا کہ صوبہ پنجاب کے کچھ شہروں میں کورونا وبا تشویشناک حد تک پھیل رہا ہے۔

اس ضمن میں وزیراعلیٰ نے کہا تھا کہ کورونا کی مثبت شرح والے اضلاع میں 15 دن کے لیے سخت ایس او پیز لاگو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ انہی اضلاع میں تعلیمی اداروں، مزارات اور دیگر سرگرمیوں پر 15 دن کے لیے  پابندی ہوگی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

لاہور، گجرات اور راولپنڈی کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

Read Next

مولانا فضل الرحمان، نواز شریف اور آصف زرداری میں ٹیلیفونک رابطہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے