• اکتوبر 31, 2020

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، برطانوی وزیراعظم کے والد پر جرمانہ عائد

لندن: برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ ملک میں لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر مہلک ثابت ہوسکتی ہے، نیو گوڈ الرٹ سسٹم کے استعمال سے کورونا وائرس کی نشاندہی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ مریضوں کی نشاندہی کیلئے ٹیسٹ کی شرح کو مزید بڑھائیں گے، ملک بھر میں الرٹ لیول ایک سے 5 درجے تک ہو گا

ان کا کہنا تھا کہ این ایچ ایس اور فرنٹ لائن ورکرز کی خدمات قابل تحسین ہیں، لوگ پبلک ٹرانسپورٹ کی بجائے ذاتی گاڑیوں کا زیادہ استعمال کریں۔

بورس جانسن نے کہا کہ جون کے پہلے ہفتے کچھ دکانیں اور پرائمری اسکول کھولنے کا فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جولائی میں کمرشل شاپنگ سنٹرز اور ریسٹورنٹس کھولنے بارے پالیسی دی جائے گی، برطانیہ داخل ہونے والے مسافر قرنطینہ سینٹر منتقل کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد دو لاکھ 19 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ 31 ہزار 8 سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے پوری دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 41 لاکھ 57 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد دو لاکھ 82 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس: نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی کا آغاز

Read Next

جڑانوالہ: 6 افراد کی لفٹ دینے کے بہانے لڑکی سے اجتماعی زیادتی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے