• نومبر 27, 2020

کورونا ایس او پیز پر غیر ذمہ داری کے نتائج آنا شروع ہوگئے،اسد عمر

اسلام آباد : وفاقی وزیر اسد عمر نے ایک بار پھر لاک ڈاؤن کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کورونا ایس اوپیز پر غیر ذمہ داری کےنتائج آناشروع ہوگئے، یہ رویہ نہ بدلا تو جانوں کے ساتھ روزگار بھی کھودیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کورونا صورتحال کے حوالے سے کہا کہ گزشتہ ہفتےکوروناسےیومیہ اموات اوسطاً12تھیں، گزشتہ چند ہفتوں کےمقابلےمیں اموات میں یہ 140فیصداضافہ ہے، ہم اجتماعی طورپرایس اوپیزکونظراندازکرکےفاش غلطی کررہےہیں۔ اسدعمر کا کہنا تھا کہ کوروناایس اوپیزپرغیرذمہ داری کےنتائج آناشروع ہوگئےہیں، اگرہم نےموجودہ رویہ نہ بدلاتوجانوں کےساتھ روزگاربھی کھودیں گے۔ گذشتہ ہفتے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا تھا کہ مظفرآباد میں کورونا وائرس سب سےزیادہ ہے اور کراچی میں بھی کوروناوائرس بڑھا ہواہے جبکہ اسلام آباداورلاہورمیں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، وقت آگیا ہے ہمیں کوروناایس اوپیز کو سنجیدگی سے لینا ہوگا، بدقسمتی سے سخت ایکشن لینا ہوں گے ، جو معمولات زندگی متاثر کرسکتے ہیں۔ خیال رہے ملک بھر میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے مزید 14 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا سے اب تک اموات کی کل تعداد چھ ہزارچھ سوتہترہوگئی جبکہ چھ سوپچیس افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ این سی او سی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد نو ہزارچارسواکسٹھ ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ،سماجی رہنما فیروز بنگالی کی بیٹی قتل

Read Next

کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری وفاقی وزیر ملوث،انکوائری مکمل ہوگی،وزیر اعلیٰ سندھ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے