• اپریل 14, 2021

کورونا اپنی دھن میں مگن، مزید 43 افراد جاں بحق، 1786 نئے مریض

کورونا وائرس سے 43 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 13 ہزار 324 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 95 ہزار 239 ہوگئی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 786 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 79 ہزار 654، سندھ میں 2 لاکھ 60 ہزار 150، خیبر پختونخوا میں 74 ہزار 433، بلوچستان میں 19 ہزار 141، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 959، اسلام آباد میں 46 ہزار 229 جبکہ آزاد کشمیر میں 10 ہزار 673 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 93 لاکھ 18 ہزار 38 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 425 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 65 ہزار 216 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 664 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 43 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 13 ہزار 324 ہوگئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 629، سندھ میں 4 ہزار 442، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 122، اسلام آباد میں 512، بلوچستان میں 202، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 314 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ڈسکہ الیکشن: سپریم کورٹ کا الیکشن کمیشن کو نوٹس

Read Next

پاکستان میں 60 سال اور زائد عمر افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے