• اکتوبر 22, 2020

کورونا اموات میں مسلسل اتار چڑھاؤ، 24 گھنٹے کے دوران مزید 7 افراد لقمہ اجل بنے

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے اموات میں مسلسل اتار چڑھاؤ، چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 7افراد لقمہ اجل بنے۔ اموات کی تعداد 6 ہزار 335 ہو گئی۔ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار 512 تک جا پہنچی جبکہ 2 لاکھ 82 ہزار 268 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ97 ہزار512 تک جا پہنچی، 2 لاکھ 82 ہزار 268 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق پنجاب میں 97 ہزار44، سندھ میں ایک لاکھ 30 ہزار 41، خیبرپختونخوا 36 ہزار 414، بلوچستان میں 13 ہزار 45، اسلام آباد 15 ہزار 714 اور گلگت بلتستان میں 2 ہزار 948 کیسز رپورٹ ہوئے۔ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 ہزار 306 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 23 ہزار 218 افراد کے جبکہ ملک بھر میں 27 لاکھ 7 ہزار 470 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

دریائے چناب میں درمیانے درجے کا سیلاب، ملتان کی نواحی بستیاں زیر آب

Read Next

بلوچستان میں پولیو کا نیا کیس، 34 ماہ کے بچے میں وائرس کی تصدیق سے تعداد 17 ہو گئی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے