• جنوری 19, 2022

کورنگی میں زہریلی مٹھائی کھانے سے بچہ جاں بحق،خاتون سمیت 4 افراد کی حالت غیر

کراچی: کراچی کے علاقے کورنگی میں زہریلی مٹھائی کھانے سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک خاتون سمیت چار افراد کی حالت غیر ہو گئی۔ زہریلی مٹھائی کتا مار مہم کیلئے تیار کی گئی تھی۔

کورنگی کے علاقے میں زہریلی مٹھائی کھانے سے دو سالہ بچہ مون وقاص جان کی بازی ہار گیا جبکہ خاتون اور ایک بچے سمیت چار افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ متاثرہ بچوں کے والد کا کہنا ہے کہ بچوں نے موٹر سائیکل میں رکھی ہوئی مٹھائی کھائی تھی۔ متاثرہ افراد کے اہل خانہ کے مطابق جس بائیک میں مٹھائی رکھی تھی وہ بلدیاتی ملازم کی ہے۔ متاثر ہونے والے افراد کی حالت اب بہتر ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پی ٹی آئی رہنما راجہ اظہر نے اہل خانہ سے تعزیت کی اور بلدیاتی اداروں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ افسوس ناک واقعے پر ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا حکم دے دیا جبکہ پولیس کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سردیوں کی چھٹیوں کا معاملہ، بین الصوبائی وزراء تعلیم کا اجلاس طلب

Read Next

اومی کرون کھیل کے میدان پر بھی حملہ آور، مانچسٹر یونائیٹڈ نے ٹریننگ کمپلیکس بند کر دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے