• ستمبر 19, 2021

کوئی گالیاں دیکر جمہوری حق استعمال کرنے سے نہیں روک سکتا: مہوش حیات

لاہور:  پاکستان کی معروف اور صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ کوئی گالیاں دیکر مجھے جمہوری حق استعمال کرنے سے نہیں روک سکتا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل مہوش حیات نے ملک میں خواتین اور بچوں پر ہونے والے جنسی اور صنفی تشدد سے متعلق آواز اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ نعروں کا وقت ختم ہوچکا لہذا اب ہم جاننا چاہتے ہیں کہ حکومت نظام کو تبدیل کرنے کے لیے کیا کرنے جارہی ہے۔ اداکارہ کو اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اداکارہ نے اپنے ماضی کے بیان کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں نے حکومت کے خلاف کچھ نہیں کہا تھا، ہم جمہوری ملک میں رہتے ہیں جہاں مجھ سمیت ہر شہری کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اقتدار میں موجود افراد کا احتساب کرے۔

مہوش حیات نے کہا کہ مجھے گالیاں دیکر یا برے ناموں سے پکارکر آپ میرا جمہوری حق استعمال کرنے سے نہیں روک سکتے، یہ تمام چیزیں آپ ہی کے گندے ذہن کی عکاسی کرتی ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

دنانیر کے خوبصورت برائیڈل شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Read Next

ٹوکیو اولمپکس میں شریک بیلاروس کی خاتون ایتھلیٹ کا واپسی سے انکار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے