• مئی 24, 2022

کوئی منی لانڈرنگ کوئی کمیشن نہیں ،شہباز شریف سرخرو، مریم اورنگزیب

رہنما مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کوئی منی لانڈرنگ نہیں، کوئی کمیشن نہیں، کوئی کک بیک نہیں۔شہباز شریف ہر روز الزامات سے سرخرو ہوتے ہیں۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ صاف پانی کیس کا ‎تفصیلی فیصلہ احتساب کے بیانیہ پرایک اور طمانچہ ہے۔ جھوٹےاحتساب کا بیانیہ ہر روز منہ کے بل گرتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو صاف پانی کیس میں بلایا اور آشیانہ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ ‎کوئی منی لانڈرنگ نہیں، کوئی کمیشن نہیں، کوئی کک بیک نہیں۔شہباز شریف ہر روز الزامات سے سرخرو ہوتے ہیں۔

‎ انہوں نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے کم بولی دینے والی کمپنی سے مذاکرات کرکے منصوبے کی لاگت مزید کم کرائی۔ فیصلوں کی فوٹو کاپی کر کے کرایے کے ترجمانوں کو پڑھنے کے لیے بھیج دی گئی ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

Read Next

‘اپوزیشن کے پاس ووٹ مکمل ہوتے تو حکومت میں ہوتے، اب دائیں بائیں دیکھیں گے’

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے