• جنوری 17, 2022

کوئٹہ: پولیس موبائل پرنامعلوم افرادکا دستی بم حملہ، دوپولیس اہلکارزخمی

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر پولیس موبائل پرنامعلوم افرادکے دستی بم حملے میں دوپولیس اہلکارزخمی ہوگئے

پولیس کے مطابق اسپنی روڈ پر مبارک چوک کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گشت پر معمور پولیس وین پر دستی بم پھینکا جس کے پھٹنے سے 2 پولیس اہلکارزخمی ہوگئے جن کو فوری طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں سے انہیں سی ایم ایچ منتقل کردیاگیاہے۔

زخمی اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے، زخمی اہلکاروں میں ظہیر اور شاہ رخ شامل ہیں، دھماکے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کئے اورعلاقے کی ناکہ بندی کر دی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 7 اموات، 232 نئے کیسز

Read Next

وزیر داخلہ کا سری لنکن ہائی کمیشن کا دورہ، ہائی کمشنر سے ملاقات

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے