• ستمبر 20, 2021

کوئٹہ میں کراٹے چیمپین شپ کا انعقاد، 200 سے زائد کھلاڑیوں کی شرکت

کوئٹہ: کوئٹہ میں پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے کراٹے چیمپین شپ کا انعقاد کرایا گیا جس میں مالی مشکلات کے سبب کوئٹہ کے علاوہ بلوچستان کے دیگر اضلاع کے کھلاڑی شرکت نہ کرسکے۔

پاکستان سپورٹس بورڈ میں کراٹے چیمپین شپ منعقد ہوئی جس میں شریک ہر کھلاڑی نے جیتنے کی غرض سے جم کرمدمقابل کو چت کرنے کے خوب داو پیچ کھیلے۔ ان مقابلوں میں خواتین کھلاڑیوں نے سب سے زیادہ میڈلز جیتے۔

چیمپین شپ میں کوئٹہ کے 20 کراٹے کلبز کے مابین مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں 200 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ دیگر اضلاع اور صوبوں کے کھلاڑیوں کو مالی مشکلات کے سبب مقابلوں کا حصہ نہیں بنا سکے۔ مقابلوں کے اختتام پر فاتح کھلاڑیوں کو انعامات دے کرانکی حوصلہ افزائی کی گئی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے رکشوں کے روٹ پرمٹ کی تجدید کا نظام روک دیا

Read Next

فلموں سے قبل کوئلہ کمپنی میں ملازم تھا، امیتابھ بچن کا انکشاف

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے