• ستمبر 26, 2022

کوئٹہ میں ٹرین کی زد میں آکر 18 سالہ نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا

کوئٹہ : کوئٹہ میں ٹرین کی زد میں آ کر 18سالہ نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔

پولیس کے مطابق سریاب کے علاقے لنک بادینی روڈ پر ایک نوجوان موٹر سائیکل پر ریلوے ٹریک پار کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اچانک ٹرین آ گئی جس کے باعث وہ اسکی زد میں آ کر موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرلاش کو تحویل میں لیکر سول سپتال منتقل کیا جہاں اس کی شناخت غلام قادر کے نام سے ہوئی، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پاکستانی روپیہ ایک بار پھر گراوٹ کا شکار، امریکی ڈالر مزید مہنگا

Read Next

بھارتی کپتان روہت شرما بھی ون ڈے کرکٹ ختم کرنے کے مخالف

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔