• دسمبر 7, 2021

کوئٹہ: مسلح افرادکی فائرنگ ،پی پی رہنما سمیت 5افراد جاں بحق

کوئٹہ: مستونگ کے ولی خان بائی پاس پر مسلح افرادکی فائرنگ سے پی پی رہنما میر محمدخان ابابکی سمیت 5افرادجاں بحق ہوگئے ہیں۔

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مستونگ کے ولی خان بائی پاس پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و قبائلی شخصیت میر محمدخان ابابکی سمیت 5افرادجاں بحق اور 3زخمی ہوگئے

پولیس کے مطابق لاشوں اورزخمی ہونے والے افراد کو غوث بخش میموریل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے مستونگ میں قبائلی رہنما سردار زادہ میر محمد خان ابابکی اورانکے ساتھیوں کےقتل پردکھ وافسوس اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ پولیس اور انتظامیہ دہشت گردی کی کاروائی میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے۔

میر عبدالقدوس بزنجو نےواقعہ کےپس پردہ محرکات کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت کردی اور کہا کہ قبائلی تنازعات بھی امن کے قیام میں ایک بڑی رکاؤٹ ہیں ، دیرپا امن کےلئےقبائلی تنازعات اور تصفییہ طلب مسائل کو صوبے کی دیرینہ روایات کے مطابق حل کیاجائے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی ضلع مستونگ کے رہنما میر محمد خان ابابکی اور ان کے ساتھیوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میر محمد خان ابابکی اور ان کے ساتھیوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے اور تحقیقات کرائی جائے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بلوچستان میں پولیٹکل ایکٹوسٹ کا غیرمحفوظ ہونا انتہائی تشویش ناک ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میر محمد خان ابابکی کی شہادت پی پی پی بلوچستان کے ڈپٹی اطلاعات سیکریٹری سردار ثناء اللہ ابابکی سمیت تمام لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں قیادت اور جیالے آپ کے ساتھ ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے ثناءاللہ ابابکی کے نام تعزیتی پیغام میں شہداء کے درجات کی بلندی اور سوگواران کے لیئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

فلمیں فلاپ ہونے پر کمرے میں بند ہو کر روتا ہوں: عامر خان

Read Next

لاہور میں چھٹی کے روز پتنگ بازی کا خونی کھیل، ڈور پھرنے سے نوجوان زخمی، ہسپتال منتقل

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے