• ستمبر 18, 2021

کوئٹہ: مارواڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 کان کن جاں بحق

کوئٹہ: کوئٹہ کے نواحی علاقے مارواڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین کان کن جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق افراد کا تعلق کے پی کے سے ہے۔

ماروارڑ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے تین مزدور جاں بحق ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت ہدایت الرحمن، گل حکیم اور عبدالوکیل کے نام سے ہوئی ہے۔ جن کا تعلق خیبر پشتونخوا شانگلہ سے بتایا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ 12 گھنٹے قبل پیش آیا، مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

مفتاح اسماعیل ن لیگ سندھ قیادت سے ناراض، پارٹی عہدے سے مستعفی

Read Next

کورونا کا زور: مزید 141 افراد جان سے گئے، 24 گھنٹے میں 4199 نئے مریض

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے