• ستمبر 20, 2021

کوئٹہ: سی ٹی ڈی کا بڑا ایکشن، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ: کوئٹہ کے نواحی علاقے میں سی ٹی ڈی نے کاروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق شہر کے نواحی علاقے نیوکاہان مری کیمپ میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن خفیہ اطلاع پر کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ زیر استعمال مکان میں سے ان کے زیر استعمال اسلحہ وگولہ بارود بھی قبضے میں لے لیا گیا۔

کارروائی میں فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ ہلاک دہشتگردوں میں سے دو کی شناخت کالعدم تنظیم کے اہم رکن کے طور پر ہوئی ہے، تین ہلاک دہشتگردوں کی شناخت کیلئے انھیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کراچی میں کار چور فیملی گرفتار، 9 گاڑیاں اور اسلحہ برآمد

Read Next

کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹر میڈ یٹ کے بقیہ امتحانات کا آغاز ہوگیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے