• نومبر 29, 2021

کوئٹہ: رواں سرما لکڑی کی قیمت 100 روپے من مزید بڑھا دی گئی

کوئٹہ: ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں بھی ضرورت کی ہر شے مہنگائی کی گرفت میں ہے، موسم سرما میں لکڑی کی قیمت میں 100 روپے فی من کا اضافہ ہو چکا ہے۔

موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے اکثر علاقوں میں گیس پریشر کا مسئلہ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے، ایسے میں شہریوں کو مجبورا سلنڈر یا لکڑیاں جلا کر گزارا کرنا پڑتا ہے لیکن ان کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں لکڑی کی قیمت جو گزشتہ سال 700 روپے من تھی ، حالیہ مہنگائی کے بعد اب اسکے ریٹ 800 روپے سے تجاوز کر چکے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس تو میسر نہیں ، لکڑیاں گیس کے متبادل کے طور پراستعمال کرتے ہیں لیکن اب یہ بھی پہنچ سے باہر ہو رہی ہیں۔

لکڑیاں فروخت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے کا اثر لکڑیوں کی قیمت پر بھی پڑا ہے، سوئی گیس کی عدم فراہمی کے باعث کوئٹہ کے شہری مجبورا لکڑیاں یا دیگر ذرائع استعمال کر کے گزارا کرتے ہیں لیکن ان اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ غریب عوام سے یہ سہولت بھی چھین لے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ملتان میں ماس ریسلنگ چیمپئن شپ، پنجاب بھر سے 100 سے زائد کھلاڑیوں کی شرکت

Read Next

انڈونیشیا دو طرفہ تجارتی تعلقات مستحکم بنانے کا خواہشمند

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے