• نومبر 29, 2021

کنگنا نے بھارتی آزادی ‘بھیک’ قرار دے دی، شہری آگ بگولا

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے بھارت کو 1947ء میں ملنے والی آزادی کو ‘بھیک’ قرار دے دیا جس پر بھارتی آگ بگولا ہوکر سڑکوں پر نکل آئے۔

بھارتی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کنگنا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بھارت کو اصل آزادی 2014ء میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد ملی، ہمیں 1947ء میں ملنے والی آزادی ایک بھیک تھی۔ اپنی پسندیدہ اداکارہ کے اس بیان کے بعد بھارتی آگ بگولا ہوگئے ہیں۔

نیشنل سٹوڈنٹ یونین آف انڈیا کے رہنماؤں نے اداکارہ کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے جنگ آزادی میں مرنے والوں کی توہین کی ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ کنگنا سے پدم شری ایوارڈ ایوارڈ واپس لیا جائے۔

دوسری جانب بی جے پی کے رہنما پراوین شانکر کپور نے کنگنا رناوت کے خلاف عدالتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

حسن علی سے حسنِ سلوک سے پیش آئیں: اشنا شاہ

Read Next

ملک میں مہنگائی کی شرح 17.37 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے