• ستمبر 18, 2021

کنگنا رناوت کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان

ممبئی: بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کو نغمہ نگار جاوید اختر کی جانب سے دائر ہتک عزت کے کیس کی آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کردیا جائے گا۔

 رپورٹ کے مطابق ممبئی کے علاقے اندھیری میں میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کورٹ نے کنگنا کو اس کیس میں پیش ہونے کا آخری موقع دے دیا۔ مجسٹریٹ آر آر خان نے کنگنا کی ایک دن کیلئے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی جبکہ ریمارکس دئیے کہ اگر کنگنا آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش نہیں ہوئیں تو ان کے خلاف قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں گے ۔

واضح رہے کہ کنگنا رناوت کواپنے متنازع بیانات کے سبب اکثر عوامی تنقید کا سامنا رہتا ہے، خصوصا مسلمانوں سے متعلق کنگنا رناوت کے خیالات متعصبانہ خیال کئے جاتے ہیں جس کے سبب ان کی شہرت گہنا گئی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

نور مقدم قتل کیس میں آواز اٹھانے پر میشا شفیع نے صباقمر کو منافق قرار دے دیا

Read Next

صوابی: درندگی کی انتہا، ایک سال سے کمرے میں بند خاتون بازیاب، تین ملزمان گرفتار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے